صمود فلوٹیلا پر سوار پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور جلد از جلد واپسی کے لیے پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):صمود فلوٹیلا پر سوار پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور جلد از جلد واپسی کے لیے پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے یہ تصدیق ہوئی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض فورسز کی تحویل میں ہیں اور وہ محفوظ اور خیریت سے …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):صمود فلوٹیلا پر سوار پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور جلد از جلد واپسی کے لیے پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے یہ تصدیق ہوئی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض فورسز کی تحویل میں ہیں اور وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ مقامی قانونی تقاضوں کے مطابق سینیٹر مشتاق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ڈیپورٹیشن آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کی واپسی فوری بنیادوں پر عمل میں لائی جائے گی۔

وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل اُن پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی میں بھی تعاون کیا تھا جو پہلے ہی فلوٹیلا سے اتر چکے تھے، اس سلسلے میں پاکستان اُن برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نےشہریوں کی واپسی میں مدد فراہم کی۔پاکستانی حکومت بیرونِ ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور توقع ہے کہ وطن واپسی کا یہ عمل آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔