وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں گفتگو

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری وہاں رونما انسانی المیہ کا نوٹس لے، …

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری وہاں رونما انسانی المیہ کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، ہم کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پیر کو صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے وزیر خارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت ، حریت رہنماﺅں کی گرفتاریاں، کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر سردار مسعود خان نے خواجہ محمد آصف کو وزارت امور خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اورقوی امید ظاہر کی کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کے اہم ترین مفادات کے تحفظ کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج اور خفیہ ایجنسیوں نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے کے کاروبار اور نجی املاک تباہ کی جا رہے ہیں۔ سکولوں میں زیر تعلیم طلباءو طالبات اور تدریسی عملے کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply