وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورہ پر کوالالمپور روانہ ہوگئے

لاہور ۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورہ پر کوالالمپور روانہ ہوگئے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 5سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم …

لاہور ۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورہ پر کوالالمپور روانہ ہوگئے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 5سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے، عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لئے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔