وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سے پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ملاقات، ایس ڈی جیز کے نفاذ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سے پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے پیر کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ شیخ آفتاب احمد نے وزیر اعظم کو پارلیمانی امور اور اسمبلی کے بزنس کے …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سے پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ملاقات، ایس ڈی جیز کے نفاذ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سے پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے پیر کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ شیخ آفتاب احمد نے وزیر اعظم کو پارلیمانی امور اور اسمبلی کے بزنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قانون سازی کے امور میں تمام اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت اور عوامی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں انہیں اپنی تجاویز پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے وزارت پارلیمانی امور کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاءہے کہ اراکین پارلیمان قانون سازی سے متعلق امورمیں فعال طورپر شرکت کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو حکومت کے ایس ڈی جی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ملاقات میں ایس ڈی جیز کے نفاذ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔








