دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 80 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 80 ہزار 400 کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 80 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 80 ہزار 400 کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 52 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا.

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 98 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 92 ہزار 600 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 93 ہزار 100 کیوسک اوراخراج 87 ہزار 500 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 88 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 74 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 95 ہزار 400 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 2 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 400 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 93 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 79 ہزار 600 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 19 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1241.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.203 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔