وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کا عوام سے محبت کا والہانہ رشتہ ہے‘ ان کے ساتھ اور ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے‘ 70 سال میں جب بھی سمت درست ہوئی ہے اچانک سمت تبدیل کردی جاتی ہے‘ جی ٹی روڈ پر نواز شریف کی لاہور روانگی کے حوالے سے تمام سیکیورٹی تقاضے پورے کئے جائیں …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کا عوام سے محبت کا والہانہ رشتہ ہے‘ ان کے ساتھ اور ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے‘ 70 سال میں جب بھی سمت درست ہوئی ہے اچانک سمت تبدیل کردی جاتی ہے‘ جی ٹی روڈ پر نواز شریف کی لاہور روانگی کے حوالے سے تمام سیکیورٹی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج بھی عوام کے وزیراعظم کے درجے پر فائز ہیں۔ انہوں نے عوام کی محبت میں راستہ تبدیل کیا۔ احسن اقبال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام اور نواز شریف کا تعلق محبت کا ہے۔ انہیں لاہور روانگی کے حوالے سے تمام سیکیورٹی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا جی ٹی روڈ سے لاہور جانا کسی کے لئے کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں ہے وہ عوام کے محبوب لیڈر ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف سے ہونے والی زیادتی پر عالمی میڈیا میں عالمی سطح پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ دنیا ہماری پارٹی نہیں ہے‘ ہمیں ملک کے اتحاد کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو بھی مضبوط بنانا ہے۔ ماضی میں ایسے فیصلے بھی ہوئے جن پر بعد میں نظرثانی کرنا پڑی۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ پاکستان کا اتحاد قائم رہے۔

Leave a Reply