وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کبھی سیاستدان کی زندگی کو خطرہ ہوتا ہے، کبھی ان کے اقتدار کو خطرہ ہوتا ہے‘ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے تمام قوتوں اور اداروں کو ایک پیج پر متحد ہونا ہوگا‘ ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر ہر بار پاکستان کو ہی پہل نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہمسایوں کو بھی …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کبھی سیاستدان کی زندگی کو خطرہ ہوتا ہے، کبھی ان کے اقتدار کو خطرہ ہوتا ہے‘ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے تمام قوتوں اور اداروں کو ایک پیج پر متحد ہونا ہوگا‘ ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر ہر بار پاکستان کو ہی پہل نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہمسایوں کو بھی سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے‘ ہم نے ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے پہل کی مگر ہمیشہ ہی پاکستان کیوں پہل کرتا ہے۔ اب وقت ہے کہ ہمسائے بھی اس حوالے سے سوچیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف نے پانچ چھ سال قبل بھی یہ بات کی تھی کہ ملک میں میثاق پاکستان کی ضرورت ہے، نئے عمرانی معاہدے سے دشمنوں کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ تمام قوتیں اور ادارے ایک جگہ متحد ہیں۔ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے یہ سب اشد ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات درست ہے کہ حکمران اس حوالے سے بات اقتدار سے پہلے کرتے ہیں۔ اقتدار میں آکر یہ سب بھول جاتے ہیں مگر اس حوالے سے پہلے دن سے ہی بات کرنا چاہیے۔ اچھے کام کی ابتداءجب بھی ہو اچھی ہے۔ ہمیں ایک سوچ پر کام کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان کی کبھی زندگی کو خطرہ ہوتا ہے اور کبھی اس کے اقتدار کو خطرہ ہوتا ہے یہ تو ہر وقت خطروں سے ہی کھیلتا رہا ہے۔

Leave a Reply