وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم محمد نواز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعے واپس اپنے گھر جا رہے ہیں، اس جی ٹی روڈ پر جس پر اعلیٰ عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا، جو اداروں کو …

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم محمد نواز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعے واپس اپنے گھر جا رہے ہیں، اس جی ٹی روڈ پر جس پر اعلیٰ عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا، جو اداروں کو فعال بنانے اور بحالی کیلئے کوششیں کرتے ہیں وہ اداروں پر دباﺅ نہیں ڈالتے، عمران خان نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کیا اور وزیراعظم ہاﺅس پر دھاوا بولامگر محمد نوازشریف نے آئین اور قانون کی پاسداری کی، اداروں کا احترام کیا اور اپنی تین نسلوں کا حساب دیا، محمد نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر فوری عمل کیا، محمد نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کسی قسم کی کال نہیں دی، یہ ان کا جذبہ ہے کہ وہ اپنے قائد کا استقبال کرتے ہیں، عمران خان کے بیانات اپنی حیثیت کھو بیٹھے ہیں‘ عائشہ گلالئی کے مسئلے کو ایک مستند فورم کے ذریعے حل ہونا چاہئے، کمیٹیوں کو وہ مسترد کرتے ہیں جن کے دل میں چور اور خوف ہوتا ہے‘ عمران خان ہر چیز پر اپنی سیاست کرنا چاہتے ہیں اور ان کے مقاصد اداروں کی تضحیک کرنا رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں پر دباﺅ ڈالنا ہوتا تو نواز شریف اپنی تین نسلوں کو احتساب کیلئے پیش نہ کرتے، سپریم کورٹ کو پانامہ پیپرز پر تحقیقات کیلئے خط نہیں لکھتے اور تحقیقات کیلئے نہیں کہتے، سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی پر تحفظات کو آئینی اور قانونی طریقے سے سپریم کورٹ میں پیش کیا۔

Leave a Reply