متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں 21 واٹر ٹینکرز کی فراہمی

غزہ۔10اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری اپنے انسانی امدادی مشن آپریشن ’’الفارس الشهم 3‘‘ کے تحت غزہ میں 21 واٹر ٹینکرز ساحلی بلدیاتی واٹر اتھارٹی کے حوالے کیے ہیں تاکہ علاقے میں پانی کی شدید قلت کو کم کیا جا سکے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ واٹر ٹینکرز تقریباً دو لاکھ افراد کو پانی فراہم کریں گے، ہر ٹرپ میں تقریباً …

غزہ۔10اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری اپنے انسانی امدادی مشن آپریشن ’’الفارس الشهم 3‘‘ کے تحت غزہ میں 21 واٹر ٹینکرز ساحلی بلدیاتی واٹر اتھارٹی کے حوالے کیے ہیں تاکہ علاقے میں پانی کی شدید قلت کو کم کیا جا سکے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ واٹر ٹینکرز تقریباً دو لاکھ افراد کو پانی فراہم کریں گے، ہر ٹرپ میں تقریباً ایک لاکھ50 ہزار لیٹر پانی منتقل کیا جائے گا۔

ہر ٹینکر میں 10 مکعب میٹر پانی کی گنجائش ہے، جو متاثرہ علاقوں میں صاف (ڈی سیلینیٹڈ) پانی کی تقسیم کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ اقدام امارات کے اس انسانی عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد عام شہریوں پر انسانی بحران کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

غزہ میں آپریشن ‘الفارس الشهم 3’ کے میڈیا ڈائریکٹر شریف النیراب نے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے مستقل انسانی رویے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن غزہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل اور انتھک محنت کر رہا ہے۔