صدر ممنون حسین کو جرمنی، سعودی عرب اور میکسیکو سمیت مختلف ممالک کے نامزد سفراءنے اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) میانمار، جرمنی، سعودی عرب، روانڈا، سیرالیون، عوامی جمہوریہ لاو، پیراگوئے اور میکسیکو کے نامزد سفراءکرام نے جمعرات کو صدر ممنون حسین کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ بعد میں ان سفیروں اور ہائی کمشنر نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) میانمار، جرمنی، سعودی عرب، روانڈا، سیرالیون، عوامی جمہوریہ لاو، پیراگوئے اور میکسیکو کے نامزد سفراءکرام نے جمعرات کو صدر ممنون حسین کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ بعد میں ان سفیروں اور ہائی کمشنر نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ سفیروں سے الگ الگ ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک سرمایہ کاری اور کاروبار کے عظیم مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی سفارتکاروں کو تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں پیش کئے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کےلئے زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہاءپسندی کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔ صدر مملکت نے نئے سفیر وں اور ہائی کمشنر کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے ممالک کے موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےلئے کام کریں گے۔

Leave a Reply