اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 5.66روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.39روپے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اورمتعلقہ وزارتوں کی سفارشات پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاگیاہے،پیٹرول کی قیمت 5.66روپے کی کمی کے بعد263.02روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 1.39روپے کی کمی کے …
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری، پیٹرول کی قیمت میں 5.66روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.39روپے فی لیٹرکمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 5.66روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.39روپے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اورمتعلقہ وزارتوں کی سفارشات پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاگیاہے،پیٹرول کی قیمت 5.66روپے کی کمی کے بعد263.02روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 1.39روپے کی کمی کے بعد275.41روپے فی لیٹرہوگئی ہے، اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 3.26روپے کی کمی کے بعد181.71روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت2.74روپے کی کمی کے بعد162.76روپے ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کااطلاق 16اکتوبرسے ہوگا۔








