اسلام آباد ۔10 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ 25 اگست سے ملتان میںشروع ہوگا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، اسلام آباد ،فاٹا، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد شامل ہیں اور ان ٹیموں میں ملک بھر سے 150 کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں کے لئے منتخب کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ …
قومی ٹی 20 کرکٹ کپ 25 اگست سے شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ 25 اگست سے ملتان میںشروع ہوگا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، اسلام آباد ،فاٹا، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد شامل ہیں اور ان ٹیموں میں ملک بھر سے 150 کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں کے لئے منتخب کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے میچز 25 سے 31 اگست تک ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرا اور فائنل مرحلہ 4 ستمبر سے فیصل آباد میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر31 میچز کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز9 ستمبر کو جبکہ فائنل میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا، افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ لاہور وائٹس اور لاہور بلیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ پشاور اور فاٹا کے درمیان کھیلا جائے گا۔








