اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے دلیر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کر کے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 34 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے دلیر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کر کے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 34 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں
سکیورٹی فورسز کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لئے فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
پاکستان کی پیشہ وارانہ سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک کے چپے چپے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔








