اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوات موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات موٹر وے پر المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاسوات موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوات موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات موٹر وے پر المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔
انہوں نے اللّه تعالی سے جاں بحق افراد کے بلند درجات ، لواحقین کےلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔








