دبئی /اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یو فون فور جی) نے معیاری کسٹمر انگیجمنٹ سلوشنز فراہم کرنے والے عالمی ادارے سیکوئنس کے ساتھ ایک سٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کی ہے تاکہ پاکستان بھر کی انٹرپرائز کمپنیوں کے لئے ’’کمیونی کیشن پلیٹ فارم ایز اے سروس‘‘ (CPaaS) متعارف کرائی جا سکے۔ گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر پی ٹی سی ایل و یو فون …
پی ٹی سی ایل گروپ اور عالمی ادارے سیکوئنس کی پاکستانی انٹرپرائز مارکیٹ میں CPaaS متعارف کرانے کیلئے شراکت داری

مزید خبریں
دبئی /اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یو فون فور جی) نے معیاری کسٹمر انگیجمنٹ سلوشنز فراہم کرنے والے عالمی ادارے سیکوئنس کے ساتھ ایک سٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کی ہے تاکہ پاکستان بھر کی انٹرپرائز کمپنیوں کے لئے ’’کمیونی کیشن پلیٹ فارم ایز اے سروس‘‘ (CPaaS) متعارف کرائی جا سکے۔ گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر پی ٹی سی ایل و یو فون فور جی آصف احمد اور سینئر نائب صدر کیریئر ریلیشنز اینڈ ہول سیل، سیکوئنس نرمین صبحي نے دبئی میں منعقدہ جائیٹکس گلوبل 2025 کے دوران معاہدے پر دستخط کئے۔
تقریب میں گروپ چیف کمرشل آفیسر پی ٹی سی ایل و یوفون فور جی سید عاطف رضا اور سی ای او سیکوئنس کریم خورشید کے علاوہ دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ شراکت داری کاروباری اداروں کو ایک مربوط کمیونی کیشن نظام فراہم کرنے پر مرکوز ہے جس کے ذریعے وہ اپنے صارفین سے ایس ایم ایس، وائس، واٹس ایپ اور دیگر ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے باآسانی رابطہ قائم کر سکیں گے۔ معاہدے کا مقصد سیکوئنس کی عالمی مہارت اور پی ٹی سی ایل گروپ کے وسیع نیٹ ورک کو یکجا کرتے ہوئے پاکستانی کاروباری اداروں کی گو ٹو مارکیٹ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، کسٹمر انگیجمنٹ میں بہتری لانا اور ان کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرنا ہے۔
اس موقع پر گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر پی ٹی سی ایل و یو فون فور جی آصف احمد نے کہا کہ سیکوئنس کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان کے کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے ہمارے دیرینہ مقصد کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، CPaaS کے ذریعے ہم کاروباری اداروں کیلئے ایسی جدید کمیونیکیشن سلوشنز فراہم کر رہے ہیں جنہیں ترقی دی جا سکتی ہے اوراپنی ضرورت کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے، یہ سروسز ان کے کسٹمر انگیجمنٹ کے طریقوں کو نئی سمت دیں گے۔ پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل جدت اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں مزید سرمایہ کاری جاری رکھے گا تاکہ پائیدار ترقی اور سروسز کی جدت کے لیے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
سینئر نائب صدر کیریئر ریلیشنز اینڈ ہول سیل سیکوئنس نرمین صبحي نے کہا کہ ہمیں پی ٹی سی ایل کے ساتھ تعاون پر فخر ہےجس کے تحت ہم اپنی جدید CPaaS سلوشنز پاکستان بھر کے کاروباری اداروں تک پہنچا سکیں گے، ہمارا پلیٹ فارم کاروباری اداروں کو اپنے صارفین کے قریب لاتا ہے اور انہیں موقع دیتا ہے کہ وہ متعدد ذرائع سے اومنی چینل کمیونیکیشن کا ایک مؤثر اور بلا تعطل تجربہ فراہم کریں جس سے رسپانس ٹائم، پرسنلائزیشن اور مجموعی سروس کوالٹی میں بہتری آتی ہے، اس تعاون کے ذریعے پاکستانی کاروبار ذاتی انفراسٹرکچرکی تعمیر میں بھاری سرمایہ کاری کیے بغیر عالمی معیار کے کسٹمر انگیجمنٹ ماڈل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ شراکت داری پاکستان میں عالمی معیار کے پلیٹ فارمز متعارف کرانے اور کاروباری اداروں کے ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں ایک قابلِ اعتماد ساتھی کے طور پر اپنا کردار مزید مستحکم کرنے کے پی ٹی سی ایل گروپ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔








