پی ٹی سی ایل کا 30 ستمبر 2025 کو اختتام پذیر ہونے والی نوماہی کے مالی نتائج کا اعلان ،گزشتہ سال کے مقابلہ میں 15فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 30 ستمبر 2025 کو اختتام پذیر ہونے والی نوماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ ادارے کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی آمدن 15 فیصد اضافہ کرکے پاکستان کے سب سے بڑے …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 30 ستمبر 2025 کو اختتام پذیر ہونے والی نوماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ ادارے کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی آمدن 15 فیصد اضافہ کرکے پاکستان کے سب سے بڑے مربوط ٹیلی کام سروسز فراہم کنندہ کے طور پر اپنی حیثیت مزید مستحکم کی ہے۔مالیاتی نتائج کے اہم نکات میں پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل، یوفون4G، یو بینک) کی آمدن میں گزشتہ سال کی اس سہ ماہی کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ فکسڈ براڈبینڈ، موبائل ڈیٹا، انٹرپرائز، اور کیریئر وہول سیل سروسز کی مضبوط کارکردگی تھی۔پی ٹی سی ایل کی آمدن میں سال بہ سال13 فیصد اضافہ ہوا جس کیلئے فلیش فائبر میں 56 فیصد اور بزنس سلوشنز کے شعبے میں 17 فیصد نمو نے بنیاد فراہم کی۔

کیریئر اور ہول سیل کاروبار نے 24 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھی جبکہ بین الاقوامی کاروبار کے شعبے نے بھی سال بہ سال6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔مالی سال 2024 کے آغاز سے اب تک کی مد ت کے دوران پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ منافع 57 فیصد اضافے کے ساتھ 12.9ارب روپے تک پہنچ گیا ہے تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت تقریباً 5.9 ارب روپے کی ایک بار کی اضافی پنشن کی بُکنگ کے باعث کمپنی کو 1.2 ارب روپے کا خالص نقصان اٹھانا پڑا۔یوفون4G نے آمدن میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ کرکے تجارتی اور آپریشنل کارکردگی میں استحکام کا مظاہرہ کیا۔آمدن میں مسلسل اضافہ اور لاگت میں کمی کی حکمتِ عملی کے نتیجے میں یوفون نے مالی سال 2024 کے 1.6 ارب روپے کے مقابلے میں 11.9 ارب روپے کا مضبوط ای بی آئی ٹی حاصل کیا۔یو مائیکروفنانس بینک (یو بینک) نے گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں اپنی آمدن میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، شامل ہیں۔