اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری تعلیم اور قائم مقام چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ندیم محبوب سےبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس پریذیڈنٹ (ریسرچ اینڈ انٹرپرائز) پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید اور ڈائریکٹر احسن مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں یونیورسٹی کے جاری منصوبوں، باہمی تعاون اور تعلیمی ترقی سے …
سیکرٹری تعلیم اور قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب سے صدر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری تعلیم اور قائم مقام چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ندیم محبوب سےبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس پریذیڈنٹ (ریسرچ اینڈ انٹرپرائز) پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید اور ڈائریکٹر احسن مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں یونیورسٹی کے جاری منصوبوں، باہمی تعاون اور تعلیمی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر جامعہ نے قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی کو ادارے میں جاری اصلاحاتی اقدامات اور تحقیقی و تدریسی ترقی سے آگاہ کیا۔
وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر احمد شجاع سید نے یونیورسٹی کے مختلف تحقیقی منصوبوں، تدریسی شعبوں اور ادارہ جاتی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری وقف پراپرٹیز انویسٹمنٹ پراجیکٹ پر بھی روشنی ڈالی۔ ندیم محبوب نے منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ایچ ای سی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی پیشرفت کو سراہا اور صدر جامعہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔صدر جامعہ نے سعودی عرب میں اعلیٰ تعلیم کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اس میں موجود مواقع پر بھی گفتگو کی جن سے پاکستان اور اسلامی یونیورسٹی کے لئے نئے اشتراک کی راہیں کھل سکتی ہیں۔








