اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور ایئر یونیورسٹی نے سرکاری خریداری و کنٹریکٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں تربیتی پروگرام کے اجراء کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو پر سینئر سپیشلسٹ (ٹریننگ و کیپیسٹی بلڈنگ)، پیپرا عتیق سلطان راجہ اور ڈائریکٹرآفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، ایئر یونیورسٹی ایئر کموڈور (ر) فواد ظہیر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا حسنات …
پیپرا اور ایئر یونیورسٹی کا پروکیورمنٹ و کنٹریکٹ مینجمنٹ میں استعداد بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور ایئر یونیورسٹی نے سرکاری خریداری و کنٹریکٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں تربیتی پروگرام کے اجراء کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو پر سینئر سپیشلسٹ (ٹریننگ و کیپیسٹی بلڈنگ)، پیپرا عتیق سلطان راجہ اور ڈائریکٹرآفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، ایئر یونیورسٹی ایئر کموڈور (ر) فواد ظہیر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا حسنات احمد قریشی اور ڈائریکٹر سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ، ایئر یونیورسٹی ایئر کموڈور (ر) ظہیر مرزا اور دونوں اداروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت پانچ روزہ سرٹیفکیٹ کورس اور چار ماہ کا پروفیشنل ڈپلومہ شروع کرنے کے علاوہ ڈگری پروگراموں میں سرکاری خریداری کو بطور مضمون شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا حسنات احمد قریشی نے کہا کہ خریداری کے شعبے میں استعداد سازی پیپرا اصلاحات کا اہم ستون ہے اور ایئر یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک وزیرِ اعظم کے اس وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہےجس کے تحت ملک بھر میں پروکیورمنٹ کے ماہرین تیار کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹمز کے نفاذ اور سرکاری اداروں میں پروکیورمنٹ سیلز کے قیام سے تربیت یافتہ ماہرین کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ یونٹس خریداری، متعلقہ شعبوں اور کنٹریکٹ مینجمنٹ کے ماہرین پر مشتمل ہوں گے جو بڑے اور پیچیدہ خریداری عمل کو مؤثر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
ایم ڈی پیپرا نے اس بات پر زور دیا کہ خریداری کے شعبے میں شفافیت لانے، بدانتظامی اور غلط خریداری جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ ماہرین کی اشد ضرورت ہے۔ایم ڈی پیپرا نے نسٹ، لمز اور آئی بی اے جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کے ساتھ پیپرا کی شراکت داریوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایئر یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک ڈپلومہ سے بڑھ کر مکمل ڈگری پروگرام کی صورت اختیار کرے گا۔








