اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت فوری طور پر ایک مؤثر ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سیل قائم کرے، جس کے ذریعے ملک بھر سے موصول ہونے والی صحت سے متعلق شکایات کو مؤثر انداز میں ریکارڈ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کا دورہ کرنے کے دوران …
وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت فوری طور پر ایک مؤثر ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سیل قائم کرے، جس کے ذریعے ملک بھر سے موصول ہونے والی صحت سے متعلق شکایات کو مؤثر انداز میں ریکارڈ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کا دورہ کرنے کے دوران کیا۔ وزیر صحت کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب شیخ بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ایچ نے وزیر صحت کو ڈیٹا سینٹرز کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی
۔مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ قومی ادارہ صحت فوری طور پر ایک مؤثر ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سیل قائم کرے، جس کے ذریعے ملک بھر سے موصول ہونے والی صحت سے متعلق شکایات کو مؤثر انداز میں ریکارڈ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس معلومات کو صوبوں اور اضلاع تک پہنچا کر فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا جامع اور مستند ڈیٹا وزارت کو صحت عامہ کی زیادہ مؤثر پالیسیاں بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔مصطفیٰ کمال نے قومی ادارہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ بیماریوں کا مستند ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے مربوط اقدامات کرے۔







