اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ) کے سکول آف نیچرل سائنسز میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ آسامی نیسکام کے مالی تعاون سے جاری ایک سالہ تحقیقی منصوبے کے تحت دی جا رہی ہے، جس کا موضوع سمندری ماحول میں خودکار آبدوزی آلات (اے یو وی ) کے سونار سسٹمز کی کارکردگی کا تجزیہ ہے۔ اس …
نسٹ کےسکول آف نیچرل سائنسز میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ) کے سکول آف نیچرل سائنسز میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ آسامی نیسکام کے مالی تعاون سے جاری ایک سالہ تحقیقی منصوبے کے تحت دی جا رہی ہے، جس کا موضوع سمندری ماحول میں خودکار آبدوزی آلات (اے یو وی ) کے سونار سسٹمز کی کارکردگی کا تجزیہ ہے۔
اس آسامی کے لیے وہ امیدوار اہل ہوں گے جو کم از کم بیچلرز کے تیسرے سال میں زیر تعلیم ہوں یا بیچلرز مکمل کر کے ایم ایس یا ایم فل میں داخلہ لے چکے ہوں۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماحولیاتی فلوئیڈ مکینکس، طبیعیات اور MATLAB یا Python پروگرامنگ میں مہارت رکھتے ہوں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا کور لیٹر، سی وی اور تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول 21 اکتوبر 2025 کو شام پانچ بجے تک متعلقہ ای میل ایڈریس پر ارسال کریں۔ یونیورسٹی کی جانب سے اس منصوبے کو نوجوان محققین کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ جدید سائنسی تحقیق کا حصہ بن سکتے ہیں۔







