پشاور۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین ری وائیو پاکستان اور ایگزیکٹو ممبر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد عمران علی کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفد میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران وسیم منہاس، بلال جاوید، کامران سعید، رحمان اللہ، ایاد شیخ، عتیق ملک ، سلیم ارشد، …
حکومت کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
پشاور۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین ری وائیو پاکستان اور ایگزیکٹو ممبر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد عمران علی کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفد میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران وسیم منہاس، بلال جاوید، کامران سعید، رحمان اللہ، ایاد شیخ، عتیق ملک ، سلیم ارشد، ڈائریکٹر پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن اور عبداللہ بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں سرمایہ کاری، صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری برادری کےلیے سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، خصوصاً سیاحت، معدنیات اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ چیئرمین ری وائیو پاکستان محمد عمران علی اور دیگر اراکین نے خیبر پختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کےلیے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور گورنر کے وژن اور مثبت اقدامات کو سراہا۔







