آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک ، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے اضلاع …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے اضلاع سموگ کے زیر اثر رہیں گے۔

شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یت کی جا تی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔ پنجاب کے مشر قی ا ضلاع میں سموگ چھائی رہی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : لسبیلہ ،چھور، تربت 39، مٹھی اورپسنی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔