اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان اور کرم کے علاقوں میں خوارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پانچ شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ …
صدر مملکت آصف علی زرداری کا خوارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان اور کرم کے علاقوں میں خوارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پانچ شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شہداء نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ فتنۂ خوارج اور اُن کے بھارتی سرپرستوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے دفاع میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں۔انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وطن کے لیے اُن کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔







