وزیر صحت پنجاب کی ایم ڈی کیٹ امتحان کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری ہیلتھ ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت متعلقہ افسران کو شاباش

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور و دیگر متعلقہ افسران کو پنجاب بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کے کامیاب انعقاد پر شاباش دی۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام …

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور و دیگر متعلقہ افسران کو پنجاب بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کے کامیاب انعقاد پر شاباش دی۔

ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام کروایا گیا جس کی نگرانی خود سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، وائس چانسلرز، پرنسپلز اور محکمہ صحت کے افسران نے کی۔امتحان 12 شہروں کے 27 مراکز میں منعقد ہواجس میں مجموعی طور پر 50 ہزار 461 امیدواروں نے شرکت کی۔

امتحانی پرچے صبح 6 بجے سخت سیکیورٹی میں مراکز تک پہنچائے گئے جہاں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے سربمہر پرچوں کی ترسیل کی نگرانی کی۔امتحانی عملہ صبح سویرے مراکز پر پہنچ گیا تھا جبکہ امیدواروں کی آمد 8 بجے شروع ہوئی،مراکز کے دروازے 8 بجے کھولے گئے اور شناختی جانچ کے بعد امیدواروں کو داخل ہونے دیا گیا،تمام امیدواروں کی باڈی سرچ، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی گئی،صبح 9 بجے تمام دروازے بند کر دیے گئے جس کے بعد کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی،تمام مراکز کے اطراف میںدفعہ 144 نافذ کی گئی جبکہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی رہی۔

امتحان میں مجموعی طور پر 36 ہزار 702 طالبات اور 13 ہزار 759 طلبا نے شرکت کی، لاہور میں سب سے زیادہ 11 ہزار 906 امیدواروں نے چھ مراکز پر امتحان دیا۔ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی ایگزامینیشن ہال، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلبرگ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاون شپ، ڈی پی ایس ٹاون شپ، بی آئی ایس ای ہالز اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کیا گیا ۔

امتحان کی نگرانی کے لیے 3,263 سکول اساتذہ بطور انویجیلیٹر، 165 کالج اساتذہ بطور سپرنٹنڈنٹ اور 347 بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات کیے گئے جن کی جانچ سپیشل برانچ سے کروائی گئی تھی،امتحان صبح 10 بجے شروع ہوا اور دوپہر 1 بجے ختم ہوا۔