عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش ہے،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹرمصدق ملک کا پیغام

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد میں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر قائم ہے۔ پیرکو کشمیرکے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش ہے،خواتین کے …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد میں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر قائم ہے۔

پیرکو کشمیرکے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش ہے،خواتین کے حقوق کی بات کرنے والا عالم، کشمیری خواتین پر مظالم پر خاموش کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب بات کشمیر کی ہو، تو دنیا انسانی حقوق بھول جاتی ہے،

پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر قائم ہے،ہم پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد میں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،آج کا دن دکھ اور عزم کا ہے۔