اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) کے خالص منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر136فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔پی ایس او کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پی ایس او کو9.39ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے …
پی ایس او کے خالص منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 136فیصد کا اضافہ
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) کے خالص منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر136فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔پی ایس او کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پی ایس او کو9.39ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 136فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کو3.97ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 20روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.5روپے تھی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو 5.014ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا اور فی حصص آمدنی 10.7روپے رہی۔









