اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شعبہ پٹرولیم کے موجودہ انفراسٹرکچر اورآر ایل این جی اور اسے سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام …
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،شعبہ پٹرولیم کے موجودہ انفراسٹر کچر اور آرایل این جی و اس سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شعبہ پٹرولیم کے موجودہ انفراسٹرکچر اورآر ایل این جی اور اسے سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کارکردگی بڑھانے اور مسابقتی قیمتوں پر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل تکنیکی اپ گریڈیشن اور سسٹمز کی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔








