سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس کا خواتین کی تعلیم، فنی تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

سرگودھا ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خواتین کی تعلیم، فنی تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے باہمی تعاون کے حوالے سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی بانی و صدر شمیم ​​آفتاب اور دیگر ایگزیکٹوممبران کوگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کےتازہ ترین …

سرگودھا ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خواتین کی تعلیم، فنی تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے باہمی تعاون کے حوالے سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی بانی و صدر شمیم ​​آفتاب اور دیگر ایگزیکٹوممبران کوگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کےتازہ ترین ڈپلومہ پروگرامز اور کورسز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،جس میں داخلے کی ضروریات ، اہلیت کے معیار اور نصاب کے ڈھانچے جیسی تفصیلات بیان کی گئیں۔ پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اور وویمن چیمبر کی جانب سے اکیڈمی اور صنعت کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا گیا ۔

سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی بانی و صدر شمیم ​​آفتاب نے کہا کہ اس شراکت داری اس کا مقصد وویمن چیمبر آف کامرس کے اراکین کو گورنمنٹ کالچ آف ٹیکنالوجی کے تعلیمی وسائل، تکنیکی پروگراموں اور مہارت کی ترقی کے اقدامات تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنا ہے۔ شمیم ​​آفتاب نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کے تعاون صنعت کی ضروریات اور تعلیمی تربیت کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا مقصد عملی تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

میٹنگ کا اختتام تکنیکی شعبوں میں خواتین کی شرکت کو مضبوط بنانے اور تعلیم پر مبنی بااختیار بنانے کے اقدامات کے ذریعے پائیدار روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کے ساتھ ہوا۔

مزید خبریں