مظفرآباد چیمبرآف کامرس کے ایکزیکٹیو ممبران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

مظفر آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):مظفرآباد چیمبرآف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ راجہ محمد الیاس خان، سردار محمد عامر علی عباسی، سید محمد رمضان علی، راجہ فیصل قیوم، جاوید اکبر چوہدری، سید کرامت گیلانی، عثمان سعید خان ترین، عمران اشرف، خواجہ کامران احمد، نعمان میر، ابرار احمد بٹ، سید سعادت حسن، خورشید احمد عباسی، اظہر نعیم، خالد اسماعیل سہلریا، زبیر …

مظفر آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):مظفرآباد چیمبرآف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ راجہ محمد الیاس خان، سردار محمد عامر علی عباسی، سید محمد رمضان علی، راجہ فیصل قیوم، جاوید اکبر چوہدری، سید کرامت گیلانی، عثمان سعید خان ترین، عمران اشرف، خواجہ کامران احمد، نعمان میر، ابرار احمد بٹ، سید سعادت حسن، خورشید احمد عباسی، اظہر نعیم، خالد اسماعیل سہلریا، زبیر لون، افتخار احمد، اکا ش کاظمی، اقصیٰ صابر، محمد افضل اور محمد یعقوب نے بطور ایگزیکٹو ممبر حلف اٹھایا۔ سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس چوہدری عبد الرحمن

صدر چمبر آف کامرس خواجہ احتشام ووگرہ، صدر انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر، اسٹیٹ ڈائریکٹر راجہ کاشف لطیف خان، صدر ہوٹل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر راجہ الیاس خان، رفاقت مرتضیٰ چغتائی سابق صدر چمبر آف کامرس اور مظفرآباد سے بزنس کمیونٹی سے منسلک کثیر تعداد میں تاجران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی اورایگزیکٹوممبران سے چیمبر آف کامرس کے ایکٹ پر حلف لیا گیا۔ سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے یقینی دہانی کروائی اور چیمبر آف کامرس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ

محکمہ بزنس کمیونٹی اور چیمبر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے اور آزاد کشمیر کے وسائل کی بنیاد پر حل کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔

 

مزید خبریں