اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے گزشتہ رات ٹیلیفونک گفتگو کی ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے بشمول زراعت اور کانوں سمیت معدنیات جیسے شعبوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے …
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ٹیلیفونک گفتگو،غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے گزشتہ رات ٹیلیفونک گفتگو کی ۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے بشمول زراعت اور کانوں سمیت معدنیات جیسے شعبوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (ایف آئی پی پی اے) کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستان کو کینیڈین کینولا کی برآمدات کے لیے مارکیٹ تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے پر نائب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ تعمیری مصروفیات کو سراہتے ہوئے باہمی فائدہ مند اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








