ایس ای سی پی میں آگاہی سیشن کا انعقاد، ایس آئی ایف سی حکام کو کمپنی رجسٹریشن اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے بتایا گیا

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے اسلام آباد میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے حکام کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا،کمشنر (ایل آر ڈی) مظفر احمد مرزا نے بتایا کہ ایس ای سی پی پاکستان میں کاروبار کی باضابطہ حیثیت اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر کمپنی رجسٹرار شہزاد افضل خان نے تفصیلی …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے اسلام آباد میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے حکام کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا،کمشنر (ایل آر ڈی) مظفر احمد مرزا نے بتایا کہ ایس ای سی پی پاکستان میں کاروبار کی باضابطہ حیثیت اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر کمپنی رجسٹرار شہزاد افضل خان نے تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں ایس ای سی پی کے ریگولیٹری افعال کا جائزہ، ملک بھر میں موجود نو کمپنی رجسٹریشن دفاتر ( سی آر اوز)کے نیٹ ورک اورeZfileپورٹل کے ذریعے کمپنی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل عمل کی وضاحت کی۔پریزنٹیشن میں صارف کی رجسٹریشن کے مراحل، مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن، درکار دستاویزات، کاروباری ڈھانچوں کی اقسام، کمپنیوں اور ایل ایل پیز سے متعلق قوانین اور رجسٹریشن کے فوائد کو نمایاں کیا گیا،

ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن کے بڑھتے رجحان اور عمل کو آسان بنانے اور سروس بہتر کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

 

مزید خبریں