اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):بنک آف پنجاب کے بعد از ٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصداضافہ ہوا ہے۔ بنک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی مالیاتی سٹیٹمنٹ کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں بنک کو 11.51ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال …
بنک آف پنجاب کے بعد از ٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصد اضافہ
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):بنک آف پنجاب کے بعد از ٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصداضافہ ہوا ہے۔ بنک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی مالیاتی سٹیٹمنٹ کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں بنک کو 11.51ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ میں بنک کو 8.27ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواتھا۔ سال کے پہلے نو ماہ میں بنک کی فی حصص آمدنی 3.52 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.53 روپے تھی۔ سال کی تیسری سہ ماہی میں بنک کو5.032 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جوگزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 41فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں بنک کو3.56ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ تیسری سہ ماہی میں بنک کی فی حصص آمدنی 1.54روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.09 روپے تھی۔ کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں بنک نے ٹیکسوں کی مد میں 14.45ارب روپے جبکہ تیسری سہ ماہی میں 6.092ا رب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں۔









