پشاور۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن (خیبرپختونخوا زون) کے نمائنده وفدنے چیئرمین پرویز خان خٹک کی قیادت میں ملاقات کی۔تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق وفد میں فضل مقیم خان، منہاج خان محسود، محمد لقمان شاہ، قاضی امجد علی، بادشاہ وزیر، ملک محمد نیاز اوردیگر شامل تھے۔ملاقات میں صوبے میں سی این جی سیکٹر کو درپیش مسائل سے …
گورنر خیبرپختونخوا سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن (خیبرپختونخوا زون) کے نمائنده وفدنے چیئرمین پرویز خان خٹک کی قیادت میں ملاقات کی۔تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق وفد میں فضل مقیم خان، منہاج خان محسود، محمد لقمان شاہ، قاضی امجد علی، بادشاہ وزیر، ملک محمد نیاز اوردیگر شامل تھے۔ملاقات میں صوبے میں سی این جی سیکٹر کو درپیش مسائل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں ادائیگیوں کے باوجود مذکورہ صنعت کو حائل مشکلات،این ایچ اے سے وابستہ مسائل، گیس ٹیرف میں کمی کرنے اور موسم سرما میں سی این جی کی بندش نہ ہونے سے متعلق اپنی گذارشات پیش کیں۔
وفد کا کہنا تھا کہ یہ صوبہ سب سے زیادہ گیس کی پیداوار رکھتا ہے اور یہاں سی این جی شعبہ کو سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں، وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے ایل پی جی کو انتہائی خطرناک قرار اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئےاس کے استعمال کو روکنے کےلئے فوری ایکشن کی درخواست بھی کی-اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت صوبے میں توانائی کے تمام شعبوں کی ترقی اور ماحول دوست ایندھن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،سی این جی ایک سستی اور ماحول دوست توانائی کا ذریعہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی نےوفد کو یقین دلایا کہ وفاقی سطح پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے سی این جی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔








