لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کا سروے مکمل ہو چکا ہے،جلد 6 لاکھ متاثرین میں رقم کی تقسیم مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے جمعہ کو پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں وزیراعلی پنجاب سیلاب بحالی پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سےمجموعی طور پر …
سیلاب متاثرین میں جلد رقم کی تقسیم مکمل کرلی جائے گی،ڈی جی پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کا سروے مکمل ہو چکا ہے،جلد 6 لاکھ متاثرین میں رقم کی تقسیم مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے جمعہ کو پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں وزیراعلی پنجاب سیلاب بحالی پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سےمجموعی طور پر 27 اضلاع کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے گیارہ ہزار افراد کی مدد سے 27 ستمبر کو سروے شروع ہوا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےنے مزید کہا کہ953 شکایات اب تک موصول ہوئی ہیں جن کو حل کیا جا چکا ہے،تقریبا 6 لاکھ انٹریز کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ86 ہزار73 گھر سیلاب سے متاثر ہوئے،14 لاکھ41 ہزار سے زائد ایکڑ فصل خراب ہوئی،2 لاکھ14 ہزار493 افراد کا ڈیٹا اب تک مکمل ہو چکا ہے دیگر کا ڈیٹا مختلف مراحل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکانٹس کھل چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 7500 افراد کو ایک دن میں معاوضہ دیا گیا، یہ پاکستان کی تاریخ کا شفاف سروے ہے اور جلد تمام متاثرین میں رقم کی تقسیم مکمل کرلی جائے گی۔








