اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے جمعہ کواسلام آباد میں معروف جیم سٹونز ایکسپورٹر بارنیبی پلو رائٹ سے ملاقات کی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی طرف جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آئندہ قومی جیم سٹونز پالیسی کی تیاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان کے جیم سٹونز کے شعبے …
پاکستان میں نیشنل جیم سٹونز پالیسی کی تیاری جاری ہے ، معاون خصوصی ہارون اختر خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے جمعہ کواسلام آباد میں معروف جیم سٹونز ایکسپورٹر بارنیبی پلو رائٹ سے ملاقات کی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی طرف جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آئندہ قومی جیم سٹونز پالیسی کی تیاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان کے جیم سٹونز کے شعبے کو پالیسی اصلاحات، دستاویزی تشکیل اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔
معاون خصوصی نے بارنیبی کے جیم سٹونز سیٹ اپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ہیروں کی تراش خراش، درجہ بندی اور پیکنگ کے مکمل عمل سے آگاہ کیا گیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر جیم سٹونز کی قومی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ جیم سٹونز کے برآمد کنندگان اور صنعت کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت جیم سٹونز ایکسپورٹرز کو صنعت کا درجہ دیا جائے گا جس سے اس غیر رسمی شعبے کو دستاویزی اور منظم بنانے میں مدد ملے گی جو فی الحال تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر کی غیر دستاویزی تجارت پر مشتمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا مقصد جیم سٹونز انڈسٹری کو ملکی معیشت کے رسمی حصے میں شامل کرنا ہے تاکہ پاکستان قیمتی زرمبادلہ کما سکے۔ یہ پالیسی ایک ماہ کے اندر بین الاقوامی بہترین تجربات اور کامیاب عالمی ماڈلز کی روشنی میں تیار کی جائے گی۔پاکستان کے معدنی وسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے اور دنیا کے اعلیٰ معیار کے جیم سٹونز یہاں پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بارنیبی پلو رائٹ اور ان کی ٹیم کی تکنیکی مہارت، جدت اور پاکستان میں جیم سٹونز پروسیسنگ میں خدمات کو سراہا۔








