اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ضلع کیچ کے علاقہ بھگ ناری کے شہیدایس ایچ او لطیف کھوسہ نےبہادری و جرات کی مثال قائم کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقہ بھگ ناری لیویز اسٹیشن پر فتنہ الہندوستان کے حملہ میں ایس ایچ او لطیف کھوسہ شہید ہو گئے تھے۔ شہید ایس ایچ او لطیف کھوسہ کا جوان فرزند بھی پولیس فورس میں شامل ہو کر والد کے مشن …
ضلع کیچ کے علاقہ بھگ ناری کے شہیدایس ایچ او لطیف کھوسہ بہادری و جرات کی مثال،جوان فرزند بھی پولیس فورس میں شامل ہو کر والد کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ضلع کیچ کے علاقہ بھگ ناری کے شہیدایس ایچ او لطیف کھوسہ نےبہادری و جرات کی مثال قائم کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقہ بھگ ناری لیویز اسٹیشن پر فتنہ الہندوستان کے حملہ میں ایس ایچ او لطیف کھوسہ شہید ہو گئے تھے۔ شہید ایس ایچ او لطیف کھوسہ کا جوان فرزند بھی پولیس فورس میں شامل ہو کر والد کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
شہید ایس ایچ او لطیف کھوسہ کے بیٹے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میرے والد ایک بہترین شخصیت کے مالک اور فرض شناس پولیس آفیسر تھے۔ میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا عزم رکھتا ہوں۔ مجھے اپنے والد پر فخر ہے اور پورا بلوچستان انہیں سلام پیش کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کی نام نہاد “آزادی تحریک” بلوچ عوام کی جنگ نہیں بلکہ دشمن قوتوں کے اشاروں پر ناچنے والا دہشتگرد ٹولہ ہے۔








