کراچی۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے کراچی میں سٹیک ہولڈرز مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں نئے اور موجودہ ہوائی اڈوں کی ترقی و توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور میرپور (آزاد کشمیر) میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس کی تعمیر اور ڈیرہ غازی خان کے موجودہ ہوائی اڈے کی اپ گریڈیشن پر …
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سٹیک ہولڈرز اجلاس، نئے اور موجودہ ہوائی اڈوں کی ترقی و توسیع پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
کراچی۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے کراچی میں سٹیک ہولڈرز مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں نئے اور موجودہ ہوائی اڈوں کی ترقی و توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور میرپور (آزاد کشمیر) میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس کی تعمیر اور ڈیرہ غازی خان کے موجودہ ہوائی اڈے کی اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر غلام عباس شیخ نے کی۔ شرکا میں پی آئی اے، ایئر سیال، ایئر بلیو، سرین ایئر اور فلائی دبئی کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ اتھارٹی کے متعلقہ منصوبوں کے کنسلٹنٹس بھی شامل تھے۔کنسلٹنٹس نے جاری فزیبلٹی سٹیڈیز اور مسافروں کی ممکنہ نقل و حرکت کے تازہ تجزیے پیش کیے۔
ایئرلائنز کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ہوائی اڈوں کی ترقی سے ممکن ہے کہ ابتدائی طور پر بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں سے مسافروں کی نقل و حرکت کم ہو۔ایئرپورٹس اتھارٹی کی ٹیم نے وضاحت کی کہ علاقائی فضائی رابطوں میں بہتری سے معیشت، سیاحت اور مجموعی ترقی کو فروغ ملے گا، جو بالآخر پورے ملک کے ہوائی نظام کے لیے فائدہ مند ہوگا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گی تاکہ فزیبلٹی کی بنیاد پر قابل عمل اور متوازن منصوبہ بندی کے ذریعے ملکی ہوابازی کے ڈھانچے کی پائیدار ترقی ممکن بنائی جا سکے۔








