اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں 43 ویں یونیسکو جنرل کانفرنس کے موقع پر ناروے کی وزیر تعلیم کری نیسا نوردتن سے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں خاص طور پر ڈیجیٹل لرننگ، اساتذہ کی تربیت، تکنیکی …
یونیسکو کی 43 ویں جنرل کانفرنس میں پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں 43 ویں یونیسکو جنرل کانفرنس کے موقع پر ناروے کی وزیر تعلیم کری نیسا نوردتن سے ملاقات کی۔
جمعہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں خاص طور پر ڈیجیٹل لرننگ، اساتذہ کی تربیت، تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم پر تبادلہ خیال کیا۔وجیہہ قمر نے کہا کہ پاکستان میں جاری تعلیمی اصلاحات کا مقصد تعلیم تک رسائی
معیار اور مساوات کو بہتر بنانا ہے اور حکومت کی جانب سے ہنر مندی کی ترقی اور ڈیجیٹل خواندگی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بن.








