اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران انجینئر امیر مقام نےگلگت بلتستان کے غیور عوام کو یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے،گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا میں اعلی مقام رکھتا ہے ۔ ہفتہ کو گلگت بلتستان یوم آزادی …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران انجینئر امیر مقام کی گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران انجینئر امیر مقام نےگلگت بلتستان کے غیور عوام کو یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے،گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا میں اعلی مقام رکھتا ہے ۔
ہفتہ کو گلگت بلتستان یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے وطن کی آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں ایک 14 اگست کے دن اور دوسرا یکم نومبر کو،اس دن کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے، یہ وہ دن تھا جب اس خطے کے لوگوں نے اپنی آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ شامل ہوئے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہم اس خوشی کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین کے ان بہن بھائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے غیورباسی سات دہائیوں سے حق خود ارادیت کیلئے برسر پیکار ہیں، اپنی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتاہوں،افواج پاکستان ہماری سرحدوں اور خودمختاری کی حفاظت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے،گلگت بلتستان سی پیک کے حوالے سے اہم خطہ ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم( ن )نے اپنے ادوار میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔یہ خطہ سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا میں اعلی مقام رکھتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی،سب ملکر گلگت بلتستان اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایک بن کر ترقی کے منازل طے کریں گے۔








