ملتان ۔1نومبر (اے پی پی):ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے گزشتہ روز ملتان گیریژن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطنِ عزیز کے لیے جانیں نثار کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران طلبہ کو …
ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کا ملتان گیریژن کا مطالعاتی دورہ، پاک فوج کی قربانیوں اورخدمات کو خراج تحسین پیش کیا

مزید خبریں
ملتان ۔1نومبر (اے پی پی):ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے گزشتہ روز ملتان گیریژن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطنِ عزیز کے لیے جانیں نثار کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران طلبہ کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کے نظام سے متعلق عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ فوجی افسران نے طلبا کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنز اور دفاعی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
دورے کا بنیادی مقصد سول اور ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا اور نوجوان نسل کو پاک فوج کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔ طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایک طالبہ نے کہا کہ ہم شہدا کے عظیم والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے اس ملک پر قربان کیے۔ ایک اور طالبہ نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ہی ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
ایک طالبہ نے کہا آج پاک فوج نے ہمیں اپنی مختلف عملی مشقوں اور جدید دفاعی آلات کا شاندار مظاہرہ دکھایا۔ جبکہ ایک اور نے کہا کہ پاک فوج ملک کے ہر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کی واضح مثال آپریشن بنیان مرصوص ہے۔ ایک طالب علم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا اصل امتیاز اس کا اعلیٰ اور غیر معمولی پیشہ ورانہ معیار ہے۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان آرمی کے جوان بے لوث جذبے سے وطن کے دفاع میں ہمہ وقت مصروفِ عمل ہیں۔ ہم ان بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ دورہ طلبہ کے لیے ایک یادگار اور معلوماتی تجربہ ثابت ہوا جس نے ان میں حب الوطنی، قربانی اور دفاعِ وطن کے جذبے کو مزید تقویت بخشی۔








