اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومتی کارکردگی بالخصوص بیرون ملک پاکستانی مشنز کے آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے یہاں ایک اعلی سطح کے بین وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے اپنے کام اور اس کے نتائج کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ نائب …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، حکومتی کارکردگی بالخصوص بیرون ملک پاکستانی مشنز کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومتی کارکردگی بالخصوص بیرون ملک پاکستانی مشنز کے آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے یہاں ایک اعلی سطح کے بین وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے اپنے کام اور اس کے نتائج کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کے سفارتی نقش کو مضبوط بنانے، مشن کے نتائج کو قومی تزویراتی مقاصد کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ کرنے اور تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے ذریعے بیرون ملک ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں وزیر پٹرولیم، وزیر مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کامرس، داخلہ، ایچ آر اینڈ ڈی اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹریز کے علاوہ خزانہ، اطلاعات اور متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی








