پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، نائب صدر شاہی خان شیرانی اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے تحصیل درازندہ (ڈیرہ اسماعیل خان) کے صدر فیض امیر شیرانی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اے این پی کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کا ہمیشہ کیلئے …
اے این پی کے رہنمائوں کا فیض امیر شیرانی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، نائب صدر شاہی خان شیرانی اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے تحصیل درازندہ (ڈیرہ اسماعیل خان) کے صدر فیض امیر شیرانی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اے این پی کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کا ہمیشہ کیلئے جدا ہونا یقینا ایک بڑا صدمہ ہے۔عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں فیض امیر شیرانی اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ شریک ہے۔ اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








