اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سینئر افسران سمیت مرکزی کمرشل بینکس و ٹیلکوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے …
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے فروغ بارے اجلاس، اقدامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سینئر افسران سمیت مرکزی کمرشل بینکس و ٹیلکوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو کیش لیس اکانومی کے حوالے سے ماڈل شہر بنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پربریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں ہر قسم کے لین دین کیلئے راست کیو آر کوڈ ڈسپلے کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اسلام آباد کے ہفتہ وار بازاروں ، سی ڈی اے کے ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر اور میٹرو و الیکٹرک بسوں میں کامیابی کے ساتھ کیش لیس نظام متعارف کرایا جا چکا ہے،اسلام آباد شہر میں 39 ہزار سے زائد وینڈرز اور دکاندار کیش لیس نظام کا حصہ بن چکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا کہ کیو آر کوڈ سسٹم کے نفاذ کا دائرہ کار شہر بھر کے تمام مراکز، شاپنگ مالز اور کلاس تھری مارکیٹوں تک بھی بڑھایا جا رہا ہے،کیش لیس نظام پر پیش رفت کے جائزہ کیلئے ڈیش بورڈ کے ذریعے مختلف بینکس و مالیاتی ادارے اپنا ڈیٹا شئیر کرتے ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے،تمام سٹیک ہولڈرز دکاندار اور تاجروں کے ساتھ صارفین کو راست کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے مراعات دیں۔محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے ٹریڈ یونینز کے ساتھ سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے تاکہ تاجروں کو درپیش مسائل کو سنا جاسکے اور انہیں عملی راہنمائی دی جا سکے ،ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز، پٹرول پمپس، سکولوں اور ریستورانوں میں بھی کیش لیس نظام لازمی متعارف کیا جائے، بینکس کی فیلڈ ٹیمیں سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تاجروں اور صارفین کو بہتر رہنمائی فراہم کریں،کیش لیس عمل کو مزید تیز بنانے کےلئے تمام متعلقہ اداروں، بینکوں اور کاروباری کمیونٹی کے ساتھ موثر رابطہ کو یقینی بنایا جائے،ان اقدامات سے اسلام آباد کو مکمل طور پر ایک کیش لیس اور ڈیجیٹلائزڈ شہر کے طور پر متعارف کرایا جاسکے گا،ان اقدامات کے ذریعے اسلام آباد میں شفاف اور محفوظ ترین ڈیجیٹل لین دین کے طریقے کار کو فروغ ملے گا۔








