کوئٹہ۔ 01 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پشین بس اسٹاپ کا اچانک دورہ کیا اور علاقے میں صفائی، ٹریفک کے مسائل اور تجاوزات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں …
شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا ، میر سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 01 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پشین بس اسٹاپ کا اچانک دورہ کیا اور علاقے میں صفائی، ٹریفک کے مسائل اور تجاوزات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، میونسپل سروسز کو بہتر بنایا جائے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامیہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے تاکہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔








