گلگت بلتستان کا یکم نومبر 1947کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے،گورنر سندھ

کراچی۔ 01 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر …

کراچی۔ 01 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔

ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔

1نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

 

مزید خبریں