اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے اور …
صدر آصف علی زرداری کا آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے اور وہ ایک سینئر پارلیمنٹیرین کے طور پر جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص اور وفادار رہنما تھے جنہوں نے پارٹی کے استحکام اور عوامی خدمت کے مشن میں نمایاں کردار ادا کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








