اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کے تجربہ کار سیاسی راہنما اور سینیئر …
وزیراعظم شہباز شریف کا آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کے تجربہ کار سیاسی راہنما اور سینیئر پارلیمنٹیرین تھے، مرحوم کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








