صوبائی قیادت کو سیاست سے بالاتر ہو کر حکمرانی اور عوامی ریلیف پر توجہ دینی چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔ہفتہ کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے صوبائی قیادت پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرےکیونکہ …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔ہفتہ کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے صوبائی قیادت پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرےکیونکہ امن و امان کی بحالی سب سے اہم ترجیح ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کو سیاست سے بالاتر ہو کر حکمرانی اور عوامی ریلیف پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے توانائیاں سیاسی محاذ آرائی کے بجائے تعمیری اقدامات پر صرف کی جانی چاہئیں۔گورنر نے تعمیری مکالمے کے لیے بیٹھنے کی اپنی آمادگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے درمیان تعاون صوبے کے امن اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

 

مزید خبریں