مہمند، ریسکیو 1122 نے اکتوبر کی ماہانہ کارکردگی رپوٹ جاری کر دی

پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مہمند نے ماہ اکتوبر 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد کی سربراہی میں ریسکیو 1122 مہمند نے کل 366 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے سروسز مہیا کیں۔ ریسکیو 1122 مہمند کو اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 9828 فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 5793 غیر ضروری، فیک کالز اور …

پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مہمند نے ماہ اکتوبر 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد کی سربراہی میں ریسکیو 1122 مہمند نے کل 366 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے سروسز مہیا کیں۔ ریسکیو 1122 مہمند کو اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 9828 فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 5793 غیر ضروری، فیک کالز اور 3669 معلوماتی و ادھوری فون کالز شامل تھیں۔

ریسکیو 1122 مہمند کے ترجمان عبداللہ کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو 1122 نے 301 میڈیکل، 31 روڈ ٹریفک حادثات، 04 لڑائی جھگڑے، گولی لگنے ،07 آگ لگنے کے واقعات، 02 بلاسٹ کے واقعات اور 21 ریکوری وغیرہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 361 مریضوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

اس کے علاوہ ریسکیو 1122 مہمند نے ماہ اکتوبر میں کل 75 مختلف نوعیت کے ریفرل حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے سروسز مہیا کیں جن میں ضلع کے اندر 08 ریفرل سروسز کی ایمرجنسیوں پر ریسپانس کرتے ہوئے مریضوں کو اندرون ضلع اور ضلع بھر کی مختلف تحصیل ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو غلنئی منتقل کیا جبکہ 67 واقعات میں ڈی ایچ کیو غلنئی سے پشاور منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر خالق داد نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں۔ آپ کی بروقت اطلاع قیمتی جانوں کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

 

مزید خبریں