ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 857 روپے کمی کے بعد 360,392 روپے سے کم ہو کر 359,535 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 330,263 روپے سے کم ہو کر 329,585 روپے ہوگئی،

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 5,022 روپے اور 4,305 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,980 ڈالر سے کم ہو کر 3,970 ڈالر ہو گئی۔